top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان مقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز


24نیوز پی کے: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جون سے ملتان میں کھیلے جائیں گے۔تینوں میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز شروع ہو گیا۔


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے اور 500 روپے رکھی گئی ہے۔سیریز کے لئے ٹکٹیں bookme.pk سمیت ایم اینڈ کی آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گی۔شائقین کی سہولت کے لئے موبائل وینز پر بھی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی،ٹکٹیں گلگشت ٹاؤن ،کچہری چوک،اور فاطمہ ٹاؤن میں موبائل وینز موجود ہوں گی۔



الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔


پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ زینب عباس بطوربراڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔


سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ یہ میچز اسکائی یو کے (برطانیہ)، اسکائی این زیڈ (نیوزی لینڈ)، فاکس اسپورٹس (آسٹریلیا)، سپر اسپورٹس (سب سہارا افریقہ)، فلو اسپورٹس (کیریبین)، سونی (پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء) کے ذریعے دنیا بھر میں ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے.



24NewsPK: The one-day international series between Pakistan and West Indies will be played in Multan from June 8. Ticket sales for all three matches have started.


Tickets for all three matches between Pakistan and the West Indies have gone on sale. Tickets for the matches to be played on June 8, 10 and 12 are priced at Rs 300 and Rs 500. Tickets for the series will be available at M&K outlets including bookme.pk. Mobile vans for the convenience of fans. Tickets will also be on sale, tickets will be available in Gulgasht Town, Kachehri Chowk, and Fatima Town mobile vans.



Tickets for Elahi Brothers, Hanif Mohammad, Mushtaq Ahmed and Wasim Akram Enclosures have been fixed at Rs. 300. Tickets for Fazal Mehmood, Imran Khan, Javed Miandad and Zaheer Abbas enclosures have been fixed at Rs.500.


A commentary panel for Pakistan vs West Indies series has also been announced. The panel includes Ann Bishop, Jeff Dujon, Bazid Khan, Sana Mir and Urooj Mumtaz. Zainab Abbas will play the role of Broadcast Presenter.

22 views0 comments
bottom of page