top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان میں رنز کس طرح بنانا ہے؟ میں نے یہ اس پاکستانی کھلاڑی سے سیکھا۔۔ ہیری بروک نے پی ایس ایل میں


24نیوز پی کے: پاکستان او رانگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں ہیری بروک نے 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ بین ڈکِٹ نے 42 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔ اور ان دونوں کی پاٹنرشپ انگلینڈ کے لئے میچ وننگ ثابت ہوئی۔ حیری بروک نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کافی پسند ہے اور مجھے پی ایس ایل میں بھی کچھ کامیابی ملی تھی جس کی وجہ سے مجھے یہاں ایسا ہی لگتا ہے جیسے گھر پر کھیل رہا ہوں۔

ہیری بروک کے لئے کس طرح پی ایس ایل فائدہ مند تھا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں دنیا کے بیسٹ بولرز کھیل رہے تھے جیسے کہ حارث اور شاہین تو میں نے کوشش کی ان سے سیکھ سکوں۔ اور میں نے فخر زمان سے سیکھا اور سمجھا کہ پاکستان میں رنز کس طرح بناتے ہیں۔



24Newspk: In the third T20 match between Pakistan and England, Harry Brooke played a smoky innings of 81 runs off 35 balls with the help of 8 fours and 5 towering sixes, while Ben Duckitt scored 69 runs off 42 balls. And their partnership proved to be match winning for England. Hari Brock while speaking in the press conference after the match said that I like Pakistan a lot and I had some success in PSL as well so it feels like playing at home here.

How was PSL beneficial for Harry Brook? In response, he said that the world's best bowlers like Harris and Shaheen were playing in my team, so I tried to learn from them. And I learned from Fakhar Zaman and understood how runs are scored in Pakistan.

86 views0 comments
bottom of page