• 24newspk

پاکستان میں روزانہ ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ،ایک دن میں کتنے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی؟جانئیے


اسلام آباد 28 جولائی ( 24 نیوز پی کے) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی وجہ سے کورونا کیسز میں ایک دفعہ پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے ایسے میں ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگوانے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کورونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو ا ہے ،ایک دن میں 7 لاکھ 78 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔انہوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوتے لکھا کہ ایک روز میں پہلی ڈوز لگانے کا نیا ریکارڈ بھی شامل ہے جو پانچ لاکھ 61 ہزار ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اگلا ہدف 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگانا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید 44 اموات جبکہ چار ہزار 119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار827 ہوگئی۔


13 views0 comments