top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں،کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم


اسلام آباد (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد اکستان پہنچ گئی ہے ۔ مہمان ٹیم اتوار کو اسلام آباد پہنچی،ٹیم کو دو ون بائیو سیکیور ببل میں رہے گی دو دن بعد ان کے کوورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ان کو پریکٹس کرنے کی اجازت دی جائے گی۔آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو سہرایا اور انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنزکی ورچوئل نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ،پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں ۔پاکستانی عوام کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں اور پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ بہت اچھا رہا۔پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ ہم سیریز سے پہلے امید سے کہ اچھی پریکتس کر لیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیاں ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہو گا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 12 مارچ کو کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔


34 views0 comments
bottom of page