top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان میں فاسٹ بولرز کی ہمیشہ باصلاحیت کھیپ نظر آتی ہے، ڈیرن سیمی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول غیر ملکی کھلاڑی ڈیرن سیمی جن کو پاکستان کی شہریت بھی حاصل ہے ان کی قیاد ت میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی 20 جیتا اور پاکستان سپر لیگ میں انہوں پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے پشاور زلمی کو بھی پی ایس ایل 2017 کا چیمپئن بنایا۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے خاص طور پر فاسٹ باؤلنگ کی بات کریں تو پاکستان میں ہمیشہ باصلاحیت کھلاڑی نظر آئے ہیں ۔


اسلام آباد کے شالیمار گراؤنڈ میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی ے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے یہاں ایک سے بڑھ کر ایک کرکٹ کا ٹیلینٹ نظر آتا ہے اور یہاں ہر سال بہترین فاسٹ باؤلرز سامنے نظر آتے ہیں ، پاکستان سپر لیگ کی پلیٹ فارم سے بہترین نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں ۔


اس موقع پر پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہاشم آملہ نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت کا بہت مشکور ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ دیکھ کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔


20 views0 comments
bottom of page