• 24Newspk

پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعدکورونا کیسز میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟جانئیے



اسلام آباد 18 مئی(24 نیوز پی کے)پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بعد صورتحال اور بگڑ گئی ہے۔حکومت پاکستان نے تقریبا 2 مہینے جاری لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہوا ہے اور ہلاکتیں بھی ایک دم بڑھی ہیں جو تشویش ناک بات ہے۔


عوام حکومت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر اس طرح عمل نہیں کر رہی جس کا یہ نتیجہ ہے کہ کیسز میں روزانہ ایک ہزار سے زائد نئے جیسز سامنے آرہے ہیں،سرکاری طور پر جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 1974 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو بہت تشویش نا ک بات ہے اب ٹوٹل کیسز کی تعداد 42125 ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی بات کریں تو اب تک 903 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں 30 افراد صرف پچھلے 24 گھنٹے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبوں کی بات کریں تو سب سے زیادہ متاثر ہونےوالا صوبہ سندھ ہے جہاں کیسز کی تعداد 16377 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 277 ہوگئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4209 ہے اور 11891 زیر علاج ہیں۔پمجاب میں کیسز کی تعداد 15346 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 260 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4918 ہے اور 10168 افراد زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6061 ہے اور کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 318 ہے جو کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ہے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1783 ہے اور 3960 زیر علاج ہیں۔بلوچستان میں 2692 کیسز رہورٹ ہوئے ہیں اور 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 454 افراد بلکل صحتیاب ہوچکے ہیں 2202 افراد زیر علاج ہیں گلگت بلتستان میں 540 کیسز ہیں اور 368 لوگ بلکل صحتیاب ہوچکے ہیں اور صرف 4ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 168 لوگ زیر علاج ہیں۔






Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube