24newspk
پاکستان میں مقبول ترین کھیل کرکٹ کے لیے2021 یادگار سال قرار

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) سال 2021 کا سورج غروب ہو گیا ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یادگار سال رہا۔پاکستان نے 2021 میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 میں روایتی حریف بھارت کو پہلی دفعہ ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی،پاکستان نے 2021 میں 9 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 7 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ کیا،جنوبی افریقہ نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس کے بعد پاکستان نے زمبابوے کے خلاف کلین سویپ کیا اس سیریز میں حسن علی نے 14 وکٹیں حاصل کیں ،عابد علی نے ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری اسکور کی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر کی اس سیریز میں شاہین آفریدی نے 18 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف سیریز رہے۔
پاکستان نے 2021 میں آخری ٹیسٹ سیریز بنگلا دیش کے خلاف بنگلادیش میں کھیلی پاکستان نے بنگلا دیش کو 0-2 سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی،عابد علی 695 رنز کے ساتھ سال کے ٹاپ اسکورر اور شاہین شا ہ آفریدی 47 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔
پاکستان نے 2021 میں ون ڈے میں جنوبی افریقا کےخلاف دو ایک سے سیریزجیتی، انگلینڈ سے تینوں ہارگئے، کپتان بابراعظم 6 ون ڈے میچوں میں 405 رنز کے ساتھ نمبرون پر رہے، حارث رؤف نے سب سے زیادہ 13 وکٹیں لیں۔پاکستا ن کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر بھی یادگار رہا، قومی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ 2021 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے لئے بھی بہت اچھا رہا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا یہ سال محمدرضوان کے نام رہا جنہوں نےا19 میچوں میں 1,326 رنزبنا کر کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کااعزاز اپنےنام کیا۔بولنگ میں حارث رؤف اورحسن علی نے 25،25 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 23 وکٹوں کےساتھ تیسرے نمایاں بولر رہے۔