• 24Newspk

پاکستان میں کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہوگئی



اسلام آباد 14مئی(24نیوزپی کے)کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہین۔


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے جاری جاری آج کے اعداد شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35788 ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 770 ہو گئی ہے اور جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9695 ہو گئی ہے۔



پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 1 1305 کورونا کے نئے ٹیسٹ کیے گئے اور 1452 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 33 لوگ اس کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گئے اور 24 گھنٹوں میں 883 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔


اب صوبوں کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ کورونا سے متاثر صوبہ پنجاب ہے جہاں 13561 کیسز امنے آئے اور 223 لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 4636 لوگ کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں


صوبہ سندہ کی بات کریں تو وہاں متاثرہ افراد کی تعداد13341 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 234 ہو گئی ہے جبکہ 2835 لوگ بلکل صحتیاب ہو چکے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخواہ کی بات کریں تو وہاں تو وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 5252 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 275 ہے جبکہ 1392 لوگ بلکل صحتیاب ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں 2239 لوگ مٹاثر ہوئے اور 27 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 326 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں


گلگت بلتستان کی بات کریں تو وہاں 482 لوگ متاثر ہوئے اور 4 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے ولوں کی تعداد 337 ہے۔آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 91 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 1 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 69 ہے۔


Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube