• 24Newspk

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا لگا اور متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہو گئی ؟جانئیے



اسلام آباد 15مئی(24نیوزپی کے) پاکستان میں کوروعنا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے ،حکومت کی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بعد سے اعداد شمار میں دن بدب اضافہ ہو رہا ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ ہلاک ہو گئے ہیں وہاں ۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہین۔

سرکاری طور پر جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق اج کے دن کے اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37218 ہو گئی ہے ۔پچھلے 24 گھنٹوں میں 1430 نئے کیسز سامنے آئے اور 33 نئی ہلاکتیں ہوئیں ،جبکہ 24 کھنٹوں میں 13700 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10155 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 803 ہوگئی ہے جو تشویش ناک ہے۔

صوبوں کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو اب تک کے اعداد شمار کی بات کریں تو سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں 14099 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 3073 لوگ صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں اور کورونا وائرس سے اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 243 ہے۔ اس کے بعد صوبہ پنجاب ہے وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13914 ہے جن میں سے 4720 افراد کورونا کو شکست دے کر بلکل ٹھیک ہو گئے ہیںاور اموات کی تعداد 234 ہے۔خیبر پختونخواہ کی بات کریں تو وہاں مریضوں کی تعداد 5423 ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1505 ہے جبکہ اموات کی تعداد 284 جو باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے


بلوچستان کی بات کریں تو وہاں کورونا وائرسس کی تعداد 2310 ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 342 اور کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔اسلام آباد کی بات کریں تو یہاں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اب 866 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہے۔

گلگت بلتستان کی بات کریں تو وہاں 501 افراد متاثر ہوئے اورصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 339 ہے جبکہ 4 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 105 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 1 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہے۔

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube