• 24Newspk

پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تازہ صارتحال





ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے دن بدن کیسز بڑھتے جا رہے ہیں اور ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،ہمارے حالات باقی دنیا کے ممالک کی طرح بہت خراب تو نہیں ہے لیکن اس کو اچھا بھی نہیں کہہ سکتے کیوں کی امریکہ، یورپ کے ممالک ترقی یافتہ ممالک ہیں وہاں وہ اس سے مقابلہ کررہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس اچھے ہسپتال اور باقی سہولتیں موجود ہیں جس کی وجہ اتنے لوگ متاثر ہونے کے باوجود بھی وہ مستحکم ہیں۔


پاکستان میں کہانی اس سے برعکس ہے۔پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے جہاں وسائل کی کمی ہے۔حکومت کے پاس جتنے وسائل موجود ہیں اس سے بڑھ کر اپنے عوام کے لئے کام کر رہی ہے ۔اب عوام کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بتائے گئے ایس او ہیز پر عمل کریں کیوں کہ اس مرض کا ابھی کوئی علاج نہیں ہے احتیاط ہی اس کا واحد علاج ہے۔



بات کرتے ہیں کہ اب تک کورونا وائرس سے کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کتنے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور کتنے لوگ اس وائرس کو شکست دے کر بلکل صحتیاب ہو گئے ہیں۔سرکاری طور پر جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق آج تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40151 ہو گئی ہے،پچھلے 24 گھنٹوں میں 1352 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 873 ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 39 لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے جو ایک تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کو شکست دے کر بلکل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11341 ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔


صوبوں کی بات کریں تو سندہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں 15590افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 268 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3804 ہے۔پنجاب میں ماثرہ افراد کی تعداد 14584 ہے اور یلاتوں کی تعداد 252 ہے اور صحتیااب ہونے والوں کی تعداد 4883 ہے۔خیبرپختونخواہ کی بات کریں تو وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5847 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 305 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1699 ہے ۔بلوچستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 2544 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 36 ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 417 ہے۔اسلام آباد میں 947 کیسز سامنے آئے اور 7 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 113 لوگ صحتیاب ہو گئے ہیں۔گلگت میں 527 کیسز ہیں جن میں سے 348 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube