24newspk
پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی
Updated: Dec 9, 2021

ویب ڈیسک (24 نیوز ی کے) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈھاکا میں کھیلا گیا،پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 300 رنز بنا ئے اور اننگز ڈکلیئر کر دی ،پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 76 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ عابد علی،فواد عالم اور محمد رضوان نے بھی نصف سنچریاں اسکور کی۔دوسرا ٹیسٹ میچ زیادہ تر بارش کی نظر ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان نے اپنی پہلہ اننگز 300 رنز پر ڈکلیئر کر دی تاکہ میچ کا نتیجہ نکلے۔
بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو شروع میں ہی پاکستانی باؤلرز نے عمد ہ باؤلنگ کروائی بنگلادیش کے دونوں اوپنرز صرف بیس رنز بنا کر پویلین واپس گئے پہلی وکٹ ایک رنز پر اور دوسری وکٹ 20 رنز پر گری دوونوں اوپنرز کو ساجد خان نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ نہیں بنی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بنگلادیش کی طرف سے شکیب الحسن 33 اور نجم الحسن نے 30 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے عمدہ باؤلن گ کروائی اور انہوں نے 15 اوورز میں 42 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش فالوآن سے نہیں بچ سکا اور دوبارہ بیٹنگ کی اور دوسری اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔بنگلادیش کی طرف سے شیب الحسن نے 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور جبکہ مشفیق الرحیم 48،لٹن داس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے چار وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے دو جبکہ بابر اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ عابد علی کو سیریز کا بہترین پلیئر اور ساجد خان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔