24newspk
پاکستان نے بنگلا دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک(24نیوز پی کے) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. بنگلادیش کی طرف سے لٹن داس 114 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ان کے علاوہ مشفیق الرحیم 91،مھدی حسن مرزا 38 کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے.
پاکستان کی طرف سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرواتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور فھیم اشرف نے دو دو جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی.
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی پاکستان کی طرف سے عابد علی 133 اور عبداللہ شفیق 52 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے. بنگلادیش کی طرف سے تیجل اسلام نے 7 وکٹیں حاصل کی.
بنگلادیش نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ان کو 44 رنز کی برتری حاصل تھی. بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے بنگلادیش کے بلے باز بے بس نظر آئے، بنگلاديش کی طرف سے لٹن داس 59 اور یاسر علی 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے. پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کی ان کے علاوہ ساجد خان 3جبکہ حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں.
پاکستان نے 202 کا حدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا. عابد علی کو بہترین بلےبازی کی بدولت میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے.