24newspk
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا،میچ چٹا گانگ میں کھیل جائے گا ۔پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے12 رکنی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر یں گے،ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر محمد رضوان ، اظہر علی ،فواد عالم، امام الحق ،عابد علی ، نعمان علی ، شاہین شاہ آفریدی ،ساجد خان ، عبداللہ شفیق ، اظہر علی، فہیم اشرف ،حسن علی شامل ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ ٹیسٹ میچوں کی تیاریاں کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا ہے ، انفرادی سے زیادہ ٹیم ورک کامیابیوں کی وجہ بنا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلادیش ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کھیلی گئی پاکستان نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی تھی۔