24newspk
پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ،ایسی شکست جو بھارت کبھی نہیں بھولے گا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی 20 میں عبرتناک شکست دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔بھارت کی بیٹنگ آغاز میں ہی لڑکھڑانے لگی شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہیں کر سکی اور پہلے اوور میں ہی بھارت کے اوپنر روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہو گئے۔اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے کے ایل راہول کو کلین بولڈ کر دیا۔ جس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے زمہ دارنہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو 150 رنز تک لے گئے اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے،بھات نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ، بھارت کی طرف سے کپتان ویرات کوہلی 57 ،رشب پنت 39 کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے نے تین وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ حسن علی نے دو ،شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے اننگز کے آغاز سے ہی زمہ دارانہ اننگز کھیلی اور گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروک کھیلے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم نے 150 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرے ریکارڈ قائم کیا۔پاکستان نے بھارت کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ قائم کر دی۔محمد رضوان نے 79 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور 6 چوکے شامل تھے اور کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔بابر اعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 21 ویں نصف سنچری تھی جبکہ محمد رضوان کی نویں نصف سنچری تھی۔ شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔