24newspk
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی زمبابوے کو شکست دے دی

راولپنڈی( کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا زمبابوے نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 45.1 میں پوری ٹیم 206 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کی طرف سے ویلمز نے 75 رنزکی اننگز کھیلی اور وہ زمبابوے کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے ان کو افتخار احمد نے آؤٹ کیا۔ ٹیلر نے 35 اور چاری نے 25 رنز بنائے ان کے علاوہ باقی کوئی بکے باز کریز پر نہیں رک سکے۔پاکستان کی طرف سے افتخار احمد نے 10 اوورز میں 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ محمد موسیٰ نے دو وکٹیں ،فہیم اشرف ،حارث رؤف،عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان کے 207 رنز کا حدف 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 35.2 اوورز میں پورا کر لیا۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 77 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور وہ نمایاں اسکورر رہے۔انہوں نے 47 گیندوں پر 2 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ امام الحق 49 حیدر علی 29 اور افتخار احمد 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی ہے سیریز کا آخری میچ منگل تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔