24newspk
پاکستان نے زمبابوے کو آخری ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی

راولپنڈی (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت کر اپنے نام کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ۔
زمبابوے کی طرف سے ان کے کپتان چھیبابا نے 31 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان کی طرف سے عثمان قادر نے عمدہ باؤلنگ کرواتے ہوئے 4 اوورز میں 13 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کی اور زمبابوے کو بڑا اسکور بنانے نہیں دیا ان کے علاوہ عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 130 رنز کا حدف 15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق 41 رنز ساتھ نمایاں اسکورر رہے اور ان کے علاوہ خوشدل شاہ 36 ،حیدرعلی 27 اور فخر زمان 21 رنز بناسکے۔عثمان قادر کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گئے ۔ون ڈے سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے جیت لی تھی اور ٹی 20 سیریز 0-3 سے جیت لی ۔