24newspk
پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا ۔پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی20 میچ میں زمابابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ،زمبابوے کی طرف سے آر پی برل نے 32 رنز بنائے ان کے علاوہ مادھویر نے 24 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف عثمان قادر اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے حدف کا تعاقب کیا تو پاکستان کی پہلی وکٹ 10 رنز پر گر گئی فخر زمان نے 5 رنز بنائے اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور حیدر علی نے عمدہ بیٹنگ کی اور دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔بابر اعظم نے 51 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے اور حیدر علی نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ،خوشدل شاہ نے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔حیدر علی کو ان کی بہترین بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔