24newspk
پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 26 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا۔پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں 26رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ 47 رنز پر گر ی عابد علی نے 21 رنز بنائے۔اس کے بعد بابر اعظم اور امام الحق نے اسکور کو آگے بڑھایا اور 89 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 19 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئے اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور اسکور بھی بنتا رہا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے حارث سہیل 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علادہ امام الحق 58 اور عماد وسیم 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
زمبابوے نے 282 رنز کے حدف کا تعاقب کیا تو شروع میں ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔زمبابوے کی 28 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں اس کے بعد کریگ اروین اور ٹیلر نے ایک اچھی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کے مجموعی اسکور99 پر کریگ اروین 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد ویزلی مادھیویر اور ٹیلر نے ایک اوراچھی پارٹنر شپ قائم کی 234 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کے پانچ کھلاڑی آأٹ ہوگئے تھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویزلی مادھیویر تھے جنہوں نے 55 رنز بنائے ۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم آخری اوور میں 255 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی طرف سے بریڈن ٹیلر نے 112 رنز کی انگز کھیلی اور نمایاں اسکورر رہے لیکن ان کی سنچری بھی ٹیم کو شکست کو نہ بچا سکی۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کروائی اور انہوں 10 اوورز میں 49 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ان کے علاوہ وہاب ریاض نے 9.4 اوورز میں 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔عماد وسیم ایک حاصل کر سکے جبکہ پہلا ون ڈے کھیلنے والے حارث رؤف اور آلراؤنڈر فہیم اشرف نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ۔