top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی


راولپنڈی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا ،پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم زمبابوے نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے زمبابوے کی طرف مادھیورے نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کے علاوہ ولیمز نے 25 رنز بنائے ،پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

پاکستان نے حدف کا تعاقب کیا تو ان کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گر گئی فخر زمان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد 62 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،اگلے بلے باز محمد حفیظ اور کپتان بابر اعظم نے 80 رنز کی شراکت قائم کی اور میچ پاکستان کے حق میں کر دیا جس کے بعد پاکستان کی فتح یقینی ہوگئی تھی۔

142 رنز پر تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے جنہوں نے 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔پاکستان کے چوتھے کھلاڑی محمد حفیظ نے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے 18.5 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 157 رنز بنا کر جیت حاصل کی۔کپتان بابر اعظم کو بہترین اننگز کھیلنے پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

68 views0 comments
bottom of page