24newspk
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

لاہور (24نیوز پی کے) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 برتری حاصل کر لی ہے ۔
لاہور میں کھیلے گئے پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان
نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی ،ان کے علاوہ محمد رضوان نے 50 اور افتخار احمد نے33 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے،اور پاکستان کو 38 رنز سے کامیابی ملی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک چیپ مین ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے 66 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے ایک مرتبہ پھر بہترین بولنگ کروائی اور 4 شکار کیے۔ زمان خان، شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی جب کہ شاہین آفریدی کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے۔بابر اعظم کو بہترین بلے بازی کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔