top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی


کراچی (24 نیوز پی کے)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر287 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے امام الحق نے 90 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم 54 ،محمد رضوان 32,آغا سلمان 31,شاداب خان 21 ،فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے19,19 رنز بنائے۔


287 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اور میں 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول یونگ33، ٹام بلنڈل66 اور ڈیرل مچل 21 ،ٹام لیتھم 45اور میکوسن 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور وسیم جونئیر نے 2,2 جبکہ سلمان علی آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سال بعد سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔


16 views0 comments
bottom of page