top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا


کراچی(24نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے کر سال میں سب زیادہ ٹی 20 میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پاکستان نے 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے،ان کے علاوہ حیدر علی نے 68 رنز بنائے ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھےاور محمد نواز نے 30 رنز بنائے

ویسٹ انڈیز پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز کی طرف سے شائی ہوپز نے 31 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کوئی بلے باز 30 کی فگر میں نہیں پہنچا۔پاکستان کی طرف سے محمد وسیم نے 4،شاداب خان 3،شاہین شاہ آفریدی،محمد نواز،حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ حیدرعلی کو بہترین بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیاگیا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد اس سال کی واحد ٹیم ہے جس نے 18 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔اس سے پہلے پاکستان کا 2018 میں 17 میچوں کا ریکارڈ تھا ۔




54 views0 comments
bottom of page