top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کئی نئے ریکارڈ بنالیے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں عمدہ کاکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا اور پاکستان کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ساتھ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈ پانے نام کر لیے۔


سپر 12 کے آخری میچ میں شعیب ملک نے ٹورنامنٹ میں لوکیش راہول کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ لوکیش راہول نے 18 گیندوں پر 50 اور شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔پاکستانی بلے باز محمد رضوان کلینڈر ایئر میں ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے جبکہ محمد رضوان نے کلینڈر ایئر 2021 میں 1666 رنز بنا لیے۔


پاکستان کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکاڈ شعیب ملک کے پاس ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم 264 رنز کے ساتھ تاپ اسکورر رہے۔بابر اعظم نے 5 میچوں میں چار نصف سنچریاں اسکور کر کے ہیڈن اور کوہلی کا ریکارڈ بربابر کر دیا۔ ہیڈن نے 2007 اور ویرات کوہلی نے 2014 میں بنایا تھا۔

10 نومبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ جس کے بعد پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم بن جائیگی۔

26 views0 comments
bottom of page