top of page
  • Writer's picture24newspk

’پاکستان نے ہارنے کی پوری کوشش کی ‘ شعیب اختر کا میچ پر تبصرہ


راولپنڈی(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے پہللے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی کامیابی پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف میچ ہارنے کی پوری کوشش کی اور مقابلے میں زمبابوے نے بھی میچ نہ جیتنے کی پوری کوشش کی ۔


تفصیلات کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہیے۔اان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف بیٹنگ اچھی نہیں کی ،میچ میں میزبان ٹیم زیادہ مضبوط نظر آئی لیکن زمباوے نے بھی پاکستان کی طرح بہت غلطیاں کی۔


شعیب اختر نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان میں پھرتی اور چلاکی ہے اور ان کو پتا ہے کہ گیم کے اختتام تک انہوں کے کھیلنا ہے۔عچمان قادر کی اچھی کارکردگی پر خوشی ہے۔عثمان قادر اگر تین وکٹیں نہ لیتے تو پاکستان میچ ہار بھی سکتا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کو اگلے میچ میں بھرپور تیاری سے اترنا چاہیے اور میچ بڑے مارجن سے جیتنا چاہیے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے پاکستا ن کی طرف سے محمد رضوان نے 82 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

23 views0 comments
bottom of page