• 24News pk

پاکستان چین کے ساتھ زرعی اور صنعتی جدت کاری میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے،پاکستانی سفیر برائے چین


اسلام آباد۔28جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):پاکستان چین کے ساتھ زرعی اور صنعتی جدت کاری میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے چین پاکستان زرعی وصنعتی تعاون انفارمیشن پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی تعاون سے پاکستان میں سی پیک کے تحت زرعی وصنعتی جدیدیت کے ذریعے سے ترقی کےایک نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے سےدونوں ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو چین کے ترقیاتی تجربات کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے جو مشرکہ خوشحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔

1 view0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved