24newspk
پاکستان کا بھارت کو شکست کے بعد پاکستانی شائقین کی گراؤنڈ میں موجود بھارتی شائقین پر نعرے بازی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی 20 میں پہلی بار عبرتناک شکست دی دے جو بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمدر ضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے 151 رنز کا حدف 17 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان پر پورا کر لیا۔گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین نے بھارتی شائقین کو خوب ٹرول کیا ان کے سامنے پاکستان زندہ آباد کے نعرے اور موقع موقع کے نارے لگانے لگے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ بھارت کو غرور تھا کہ پاکستان آج تک ہم سے ورلڈ میں جیت نہیں سکا تو آج کیسے جیتے گا۔گراؤنڈ میں موجود بھارتی شائقین کی تعداد بہت زیادہ تھی اور وہ بڑی نعرے بازی بھی کر رہے تھے جب بابر اعظم اور محمد رضوان نے چھکے چوکے لگائے تو ان کی آواز بھی بند ہو گئی تھی۔
ایک پاکستانی نے ویڈیو بنائی جس میں وہ گانا گاتے ہوئے بھارتی شائقین کو کہہ رہا ہے کہ "آج جانے کی ضد نہ کرو کہ دل ابھی بھرا نہیں" جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو گیا ہے اور لوگ بڑے کمینٹ کر رہے ہیں ۔