24newspk
پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(24نیوز پی کے) پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لئے پاکستان نے12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈ ے میچ کی سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے پہلے میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کریں گے اور ان کے شامل کھلاڑیوں میں شاداب خان نائب کپتان،محمد رضوان وکٹ کیپر،فخر زمان اوپنر،امام الحق اوپنر،افتخار احمد،حسن علی ،حارث رؤف،سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی،عثمان قادر ،زاہد محمود شامل ہیں ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ پاکستان کا دورہ 19 سال بعد کر رہی ہے،شائقین کرکٹ بہت پر جوش ہےکہ پاکستان میں بڑی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے آ رہی ہیں۔