• 24News pk

پاکستان کا وہ کرکٹ گراونڈجس کے دنیا بھر میں چرچے،ہر کوئی خوبصورتی کا مداح


اسلام آباد(24نیوز پی کے ) پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ کھیلے جانے والا اور دیکھے جانے والا کھیل ہے،پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی نے بہت اہم اقدام اٹھائے ہیں پورے ملک میں بڑے شہروں میں کرکٹ گراؤنڈ بنائے ہیں جس کی وجہ سے پورے پاکستان سے بہترین کھلاڑی سامنے آئے ہیں ۔پاکستان میں بہت خوبصورت گراؤنڈ ہیں لیکن گوادار بلوچستان میں کرکٹ گراؤنڈ کے پوری دنیا میں چرچے ہو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی سب بڑی ویب سائٹ کرک انفو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان گوادر کے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کی اور اس گراؤنڈ کو دنیا کا خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ قرار دیا جس کو شائقین کرکٹ نے بہت پسند کیا ہے۔

پاکستان کے اینکر فخر عالم نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گوادر کے گراؤنڈ میں موجود ہیں اور انہوں نے اس گراؤنڈ کی تعریف بھی کی۔

28 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved