24newspk
پاکستان کا یہ فاسٹ باؤلر کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دے سکتا ہے۔۔۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان
Updated: Aug 20, 2020

ساؤتھمپٹن(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا اور وہ میچ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے ڈرا ہو گیا ۔ انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بلے باز مائیکل وان نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کے بارے کہا کہ وہ اپنی بہترین باؤلنگ سے پاکستان کے لیۓ بڑا کارنامہ سر انجام دے سکتا ہے۔ مائیکل وان نے محمد عباس کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی عمدہ لائن اور لینتھ اور سوئنگ سے وہ تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔
انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے مزید کہا کہ اگر مجھے پتا چلے کہ کل آپ نے محمد عباس کا سامنا کرنا ہے تو میں ساری رات سو نہ سکوں میری ننیدیں اڑ جاتی کیوں کہ محمد عباس ایک بہت خطرناک باؤلر ہیں۔
مائیکل وان نے نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے بارے بات کرتے ہوۓ کہا کہ انگلش پچز پر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بھی بلے بازوں کو تنگ کر سکتے ہیں لیکن محمد عباس عمدہ باؤلنگ بلے بازوں کے لۓ مشکلات کھڑی کر سکتی ہیں۔
اآپ کو بتاتے چلیں کہ دو سال پہلے دورہ آستریلیا کے دوران انگلشن سابق کپتان مائیکل وان نے اس وقت بھی محمد عباس کی تعریف کی تھی اور انہوں نے کہا کہ مجھے اگر محمد عباس کی باؤلنگ کا سامنا کرنا پڑے تو میں بڑی مشکل سے 6 گیندوں کا سامنا کر سکتا ۔