top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی میں پھر ٹھن گئی،ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، اب وجہ تنازع کیا ہے؟


لاہور (24 نیوز پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین ایشیا کپ کے معاملے پرایک مرتبہ پھر سرد جنگ شروع ہو گئی۔


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر اے سی سی جے شاہ نے ایک بار پھر میچز شیڈول کے مطابق کرانے کی ضد پکڑ لی، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضا مندی کے بعد جے شاہ نے پھر انکار کر دیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا تھونپا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشئن کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل کولمبو میں شدید بارشوں کے سبب ایشیا کپ کے چھ میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فائنل سمیت تمام میچز شیڈول کے مطابق ہبمنٹوٹا میں ہونا قرار پائے تھے۔ جے شاہ کے گرین سگنل کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے دوبارہ یوٹرن لے کر نیا تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا اور اس کے بعد بھارت اور نیپال کے درمیان میچ میں بھی بارش نے تنگ کیا تھا۔بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایشیا کپ کے زیادہ تر میچز سری لنکا میں ہونگے۔

25 views0 comments
bottom of page