• 24newspk

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے اوپر سے ایک بڑی پابندی ہٹادی


کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیو ں کے اوپر سے ایک بڑی پابندی ہٹادی ہے جس کے بعد کرکٹرز سکھ کا سانس لیں گے۔پاکستان کرکٹ دنیا میں کورونا کی صورتحال کے سبب 2 برس قبل کرکٹ مقابلوں میں اپنایا جانے والا بائیو سیکور ببل ماحول ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 2019 میں چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا اور لاکھوں جانیں لے گیا اور دنیا کو ہلا کہ رکھ دیا جہاں پوری دنیا میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا اور پور ی دنیا میں خوف پھیلا ہوا تھا ،مارکٹیں ،ہوٹلز روڈ ویران ہو گئے تھے وہاں ک کرکٹ کے میدان بھی ویران ہو گئے تھے اور 2020 کے آخر میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئی لیکن شائقین کو گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت نہیں تھی اور کھلاڑیوں کو بھی ایک بائیو سیکیور ببل میں رہنا پڑتا تھا وہ اس ببل سے باہر نہیں جا سکتے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سمیع برنی نے بائیو سیکور ببل ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی صورتحال میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے، کورونا کے آغاز پر پی ایس ایل کے میچز بند دروازوں میں کروا کر پی سی بی بائیو سیوکر ببل ماحول اپنانے والا دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ بنا تھا۔پی سی بی کے فیصلے کے اب کھلاڑی کمروں میں بند نہیں رہیں گے ،فیصلے کا اطلاق سری لنکا کی ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان سے ہوگا اور جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز میں قومی ٹیم بائیو سیکیور ببل ماحول سے آزاد ہوگی۔پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا۔


46 views0 comments