24newspk
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ نجم سیٹھی نے اعلان کر دیا

لاہور ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ہارون رشید کو بطور چیف سلیکٹر تعینات کر دیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کافی عرصے سے نہیں ہو رہی تھی اب اگلے مہینے فرروی کو بحرین میں اے سی سی بورڈ میٹنگ ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف سلیکٹر کے حوالے سے بتایا کہ بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں اسی وجہ سے اعلان کر دیا گیا ہے۔
نجم سیٹھی نے مزید بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا ، ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے ، وہ نئے چیف سلیکٹر ہوں گے ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ نجم سیٹھی کے بطور چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد انہوں نے چیف سلیکٹر اور سلیکشن کمیٹی تبدیل کر دی تھی اور شاہد خان کو عبوری چیف سلیکٹر بنایا تھا جنہوں نے صرف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک اپنے فرائض انجام دیے۔