top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرکٹرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Updated: Feb 3, 2021


اسلام آباد(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کرکٹرز کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین لگوانے کا اہم فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس جس نے پوری دنیا میں کروڑوں لوگ متاثر کیےہیں اور لاکھوں لوگوں کی جانیں لے لی ہے ،کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سر گرمیاں ختم ہو گئی تھیں ۔اب دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور کرکٹ جو اس خطے میں سب سے زیادہ کھیلی اور دیکھی جاتی ہے اب شائقین کرکٹ میچ ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانےکیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختلف ویکسین بنانے والی کمپنیز سے رابطے کیے جارہے ہیں، ویکسین لگائے جانےکےبعد کرکٹرز کو بائیوببل کی سختیاں جھیلنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ویکسین لگنے کے بعد کرکٹرز کورونا اور بائیو سکیور ببل سے نجات حاصل کر لیں گئے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے آفیشلز کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیشی بورڈ نےبھی فروری کے آخر تک کرکٹرز کو کورونا وائرس ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔

35 views0 comments
bottom of page