24newspk
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آٹھ مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بھی ٹیم کے تین کھلاڑی دو رنز کے مجموعے پر ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آؤٹ ہوئے ہوں،ان آٹھ میچز میں سے صرف دو بار ایسا ہوا ہے کہ وہ ٹیم ٹیسٹ میچ بھی جیت گئی ہوں اور دونوں دفعہ ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم پاکستان تھی۔پاکستان نے یہ کارنامہ پہلی دفعہ بھارت کے خلاف 2006 میں کارنامہ سرانجام دیا اور دوسری دفعہ ویسٹ انڈیز کے خلاف2021 سرانجام دیا ہے۔