24newspk
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی لیکن پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی 20 بہترین کھیلا ا،پاکستان نے بھارت کو پہلی دفعہ شکست دے دی اور ان کا غرور خاک میں ملا دیا،اس کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈکو شکست دی جو سیکیورٹی کا بہانہ کر کے دورہ پاکستان میچ شروع ہونے سے چند لمحے پہلے بھاگ گئے تھے اس کے بعد پاکستان نے افغانستان کو شکست دی پھر نمیبیا اور پھر اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اپنے گروپ کی ٹاپ ٹیم بنی۔سیمی فائنل میں پاکستان نے بہترین کھیل پیش کیا ،پاکستان نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور اس کے بعد باؤلنگ بھی اچھی کی لیکن آخری اوورز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور میچ اپنے نام کیا۔
پاکستان نے پورے ورلڈ کپ میں باؤلنگ ،بیٹنگ ،فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، پاکستان نے 6 میچ کھیلے جس میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے پورے ورلڈ کپ میں وہ ہی ٹیم کھیلائی جو پہلے میچ میں کھیلے تھےکوئی تبدیلی نہیں کی ۔پاکستان ورلڈ کپ میں سب سے اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی جو اس ورلڈ کپ میں ریکارڈ ہے۔پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کی دونوں کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم اور پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔ محمد آصف نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف چھکے لگا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف عمدہ باؤلنگ کی اس پرفارمنس کی وجہ سے پوری دنیا میں ان کا چرچہ ہوگیا۔
پاکستانی عوام پاکستان کے سیمی فائنل ہارنے پرافسردہ نہیں ہیں بلکہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس پر خوش ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان سمیت سماجی سیاسی اور سابق کھلاڑیوں نے بھی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ '' ان لمحات میں مجھے آپ سب کے احساسات کا خوب ادراک ہے کیوں کہ کرکٹ کے میدان میں مجھے بھی ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا رہا،مگر جس معیار کا کھیل آپ نے پیش کیا اور جیت کے بعد جس نوعیت کی عاجزی آپ نے دکھائی اس پر آپ سب کو فخر ہونا چاہیے ،وزیر عظم نے آسٹریلیا کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارک بھی دی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی پاکستان ٹیم کی تعریف کی اور ٹویٹ میں لکھا کہ پورے ورلڈ کپ میں آپ بہت اچھا کھیلے اور آپ پر فخر ہے،انہوں نے آسٹریلیا ٹیم کی بھی تعریف کی۔اور انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے اگلا ورلڈ کپ یہ ٹیم ضرور جیت گی ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ٹیم کی حوصلہ افرزائی کریں ۔