top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نمیبیا ٹیم کے ڈریسنگ روم آمد اور ٹیم نمیبیا کو ورلڈ کپ میں شرکت پر مبارکباد


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئی اور ان کو ورلڈ ٹی 20 میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ۔پاکستان ٹیم کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی،محمد حفیظ،شاداب خان،عماد وسیم،فخر زمان،حسن علی ٹیم منیجر کے ساتھ تھے۔


نمیبیا نے ورلڈ ٹی 20 میں تین میچ کھیلے ہیں اور ایک میچ جیتا ہے انہون نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان نے 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 79، بابر اعظم 70 اور محمد حفیظ نے 32 رنز بنائے۔نمیبیا نے 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

24 views0 comments
bottom of page