top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک کیا کارکردگی رہی؟جانئیے

Updated: Apr 24


پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں شروع سے ہی بہترین کھیلا ہے ۔پاکستان نے پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کے خلاف 2006 میں انگلینڈ میں کھیلا تھا وہ میچ پاکستانی باآسانی میچ جیت گیا تھا۔پاکستان ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود تھے اور ابھی بھی ہیں جو ٹی 20 کے ماسٹر کہلاتے ہیں ۔ماضی میں پاکستان کے پاس شاہد آفریدی جیسے آلراؤنڈر، عمر گل جیسے فاسٹ باؤلر،سعید اجمل جیسے اسپن جادوگر موجود تھے جنہوں پاکستان کو ٹی 20 کا چمپئن بھی بنایا اور پاکستان ان کی بدولت دو دفعہ فائنل کھیلا۔اب بات کرتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 میں اب تک کی کارکردگی پر کہ پاکستان نے کتنے میچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟

پاکستان نے اب تک217 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے 131میچ پاکستان جیتے جبکہ78میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 3 میچ ٹائی ہوئے،جن میں ایک سپر اوور میں جیتا اور 2 میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں پاکستان نے ہارے۔پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 میں فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوا ،فائنل میں بھارت نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔یہ آئی سی سی کا پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ تھا۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں 1973 سے اب تک کی کارکردگی،کتنےمیچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟


2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں شرکت کی۔پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اب بات کرتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی باقی ٹیموں کے خلاف کارکردگی کے بارے میں ۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں آسٹریلیا کی ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 25 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 13 میچ اپنے نام کیے جبکہ 11 میں پاکستانکو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ٹائی ہونے بعد سپر اوور میں پاکستان نے اپنے نام کر لرلیا اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 29 میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان کو 9 میں کامیابی حاصل کی اور18 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ٹائی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 29 میچ کھیلے جن میں 18 میں پاکستان کو کامیابی ملی جبکہ 11 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 23 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جن میں سے 13 میچ پاکستان نے جیتے اور 10میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 22 میچ کھیلے جن میں سے پاکستان کو 12میں کامیابی حاصل ہوئی اور10میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے 21 ٹی 20 میچ کھیلے اور ان میں سے پاکستان نے 15 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ تین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔


زمبابوے کے خلاف پاکستان نے 18 میچ کھیلے اور16میچ ہی اپنے نام کیے جبکہ دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 18 میچ کھیلے جن میں سے 16 میں کامیابی حاصل ہوئی اور دو میں ناکامی ہوئی۔بھارت کے خلاف 12 ٹی 20 میچ کھیلے اورپاکستان کو تین میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 8میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ٹائی ہونے کے بعد بھارت ہٹ وکٹ کے ذریعے جیت لیا۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف 4میچ کھیلے جو پاکستان نے جیتے۔افغانستان کے خلاف پاکستان نے 5 میچ کھیلے جس میں سے پاکستان نے تین میچ جیتے اور دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف چار میچ کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی۔آئرلینڈ ، کینیڈا، یو اے ای ،نیدرلینڈ ،کینیاکے خلاف ایک ایک میچ کھیلا جو پاکستان نے جیتا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے ستمبر 2020 تک کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کیا رہی ؟جانئیے



441 views0 comments
bottom of page