top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے اب تک کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کیا رہی ؟جانئیے

Updated: Apr 24

What has been the performance of Pakistan cricket team in Test cricket since 1952?

24 نیوز پی کے: پاکستان 1952 سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہے ۔پاکستان کو 28 جولائی 1952میں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ دیا گیا ۔ پاکستان نے پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف کھیلا ۔پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا اس دورے میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے بھارت نے سیریز 1-2 سے جیت لی تھی۔پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف جیتا تھا۔پاکستان ٹیم کی قیادت عبدالحفیظ کاردار نے کی تھی۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کے پاکستان نے اب تک کتنے ٹیسٹ میچ کھیلے ان میں سے کتنے میچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟



پاکستان نے 1952 سے لے کرجون 2022تک 444 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 145میچ جیتے اور135 میچ ہارے جبکہ 164 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔پاکستان کے میچ جیتنے کی اوسط 32.87 ہے۔پاکستان نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈکے خلاف جیتے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 60 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 25 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 32 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ باقی ٹیموں کی بات کریں تو انگلینڈ دوسری ٹیم ہے جس کے خلاف پاکستان نے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتے ہیں ،ان کی تعداد 21 ہے۔ پاکستان نے کس ملک کے خلاف کتنے میچ کھیلے اور کتنے جیتے کتنے ہارے ؟آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں



سب سے پہلے آسٹریلیا کی بات کرتے ہیں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 69 میچ کھیلے جن سے پاکستان نے 15 میچ جیتے اور آسٹریلیا نے 34 میچ جیتے جبکہ 20 میچ ڈرا ہوگئے۔ بنگلادیش کے خلاف 12 میچ کھیلے جن میں 11 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ ڈرا ہو گیا۔انگلینڈ کے خلاف 86 میچ کھیلے جن میں سے 21 میچ پاکستان نے جیتے جبکہ 26 میں شکست ہوئی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 59 میچ کھیلے گئے جن میں سے 12 پاکستان نے جیتے جبکہ بھارت کو 9 میں کامیابی حاصل ہوئی اور 38 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 60 میچ کھیلے جن میں سے 25 میں کامیابی ملی اور 14 میں شکست ہوئی جبکہ 21 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔جنوبی افریقہ کے خلاف 28 ٹیسٹ میچ کھیلے پاکستان کو صرف 6میچوں میں کامیابی ملی جبکہ 15 میں شکست اور 7 میچ ڈرا ہوگئے۔


سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 55 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 20 میچ جیتے جبکہ 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 18 میچ ڈرا ہو گئے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 54 میچ کھیلے ان میں سے پاکستان کو 20 میں کامیابی حاصل ہوئی اور 18 میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ 15 میچ ڈرا ہو گئے۔زمبابوے کے خلاف 19 میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان کو 12 میں کامیابی ہوئی اور 3 میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 4 میچ ڈرا ہوگئے۔آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جو پاکستان نے جیتا۔ پاکستان نے 154 ٹیسٹ سیریز کھیلی جن میں سے 60 کرکٹ سیریز میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 52 سیریز میں پاکستان کو شکست ہوئی 42 ٹیسٹ سیریز ڈرا ہو گئی۔


ایک روزہ کرکٹ کی کارکردگی کے بارے میں اس لنک پر کلک کریں


پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں 1973 سے اب تک کی کارکردگی،کتنےمیچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟

2,934 views0 comments
bottom of page