top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بلے باز بابر اعظم

Updated: Mar 11


بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ بابر اعظم اس وقت پاکستان کے بہترین بلے باز ہیں جو مسلسل پرفارم کر رہے ہیں ۔بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ ،ایک رزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں ۔انہون نے 2012 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں کپتان کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔بابر اعظم قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں ، بابر اعظم قومی ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتے ہیں اگر یو ں کہا جائے کہ پوری ٹیم ان کی بیٹنگ پر انحصار کرتی ہے تو غلط نہیں ہوگا اور ایسا انہوں ثابت کرکے دکھایا ہے۔


ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر

بابر اعظم جب بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 میں زمباوے کے خلاف کیا اور پہلے میچ میں انہوں 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔بابر اعظم نے اپنی محنت اور دلکش بیٹنگ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے ان کا شمار اور موازنہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے حالانکہ وہ ان سب سے بہت جونیئر ہیں ان کا ابھی انٹرنیشنل کرکٹ میں آغاز ہے اور جن کے ساتھ بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے وہ دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور انہوں نے کئی سال اپنے ملک کے لئے کھیلا ہے اور کھیل رہے ہیں اور پرفارم بھی کر رہے ہیں ۔بابر اعظم نے دنیا کے ہر گراؤنڈ پر پرفارم کیا ہے اور اپنے آپ کی منوایا ہے یہ ایک پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔بابر اعظم کا موازنہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کا ابتدائی کیریئر کا سوشل میڈیا پر موازنہ کیا جاتا ہے جس میں ویرات کوہلی کے مقابلے میں بابر اعظم کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے ۔بابر اعظم کے کیریئر کی بات کریں تو بابر اعظم پاکستان ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے۔بابر آعظم مڈل آرڈر بلے باز ہیں اور کبھی کبھی اوپننگ بھی کرتے ہیں ۔ بابر اعظم نےاب تک93 ایک روزہ میچز کھیلے اور4730 رنز اسکور کیے اور 59.87 کی اوسط ہے جس میں 17 سنچریاں اور23 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، بابر اعظم نے ایک روزہ کیریئر میں سب سے زیادہ سنچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکور کیں جن کی تعداد 5ہے اور سب سے زیادہ اسکور 158 ہے۔


سری لنکا کے خلاف بابر اعظم نے 3 سنچریاں اسکور کیں اور سب سے زیادہ اسکور 115 ہے جو انہوبں 30 ستمبر 2019 کو بنا یا تھا۔اس کے علاوہ انگلینڈ ،نیوزی لینڈ ،اور زمبابوے کے خلاف ایک ایک سنچری اسکور کی ہے۔بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں بہترین بلے باز ہیں انہون نے 2019 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیاہ رنز بنائے انہوں نے 8 میچوں میں 67.7 کی اوسط سے 474 رنز بنائے جس میں 1 سنچری اور 3 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں ۔بابر اعظم ورلڈ کپ 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر تھے۔

ٹیسٹ کیریئر

ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز13 اکتوبر2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا انہوں نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 69 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 21 رنز بنائے۔بابر اعظم نے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 47 میچ کھیلے اور75 اننگز میں3696رنز بنائے ان کی بیٹنگ اوسط 48.63 رہی۔بابر اعظم نے ٹیسٹ کیریئر میں9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ بابر اعظم کا سب سے زیادہ اسکور 196 رنز ہے ۔بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تین سنچریاں اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو دو سنچریاں سکور کیں ہیں جبک بنگلادیش کے خلاف ایک ایک سنچری اسکور کی ۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر



بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز 7 سنمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف کیا۔ بابر اعظم نے 21 میچوں میں 1000 رنز پورے کیے یہ کارنامہ کرنے والے دینا کے ساتویں نمبر پر ہیں ۔اس کے بعد بابر اعظم کا بلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی نظریں اس کھلاڑی پر جم گئی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تیز ترین 1000 رنز مکمل کیے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 26 اننگز میں سرانجام دیا اور بھارت کے ویرات کوہلی کا 27 اننگز والا ریکارڈ توڑدیا جس کے بعد پوری دنیا میں اس کے چرچے ہو رہے ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی کیریئر پر نظر ڈالیں تو اب تک بابر اعظم99 میچوں میں 3355 رنز بنا چکے ہیں اور 41.41 اوسط ہے۔بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں26 نصف سنچریاں اور دو سنچریاں اسکور کی ہیں اور122 رنز سب سے زیادہ اسکورہے۔





563 views0 comments
bottom of page