• 24Newspk

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر عبدالرزاق نے کن دو کھلاڑیوں کو اپنا ڈریم پیئر بنایا ہے ؟جانئیے



لاہور(24 نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی آلراؤنڈر عبدالرزاق جس نے موہالی ٹیسٹ 2005ء میں بھارت کے خلاف 346 منٹ کریز پر کھڑے رہ کر پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا،انہوں نے پاکستان کرکٹ نورڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ڈریم پیئرمہم میں اپنے ڈریم پئر کا انتخاب کر لیا


تفصیل کے مظابق عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 92 جیتنے والے عمران خان کے ہمراہ باؤلنگ کی خواہش کا اظہار کیا ہے’،عبدالرزاق نے ٹیسٹ کیریئر میں 46 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 1946 رنز اسکور کیے اور 100 وکٹیں بھی حاصل کیں۔


آلراؤنڈر نے بیٹنگ کے لیے سابق کپتان اور ورلڈ کپ92 کے بیٹنگ ہیرو جاوید میانداد کو اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا اس ڈیجٹل مہم کے ذریعے اپنے سابقہ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ انداز قابل ستائش ہے۔


عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا میں اپنے دور بڑے کھلاڑیوں کو ساتھ کھیلا ہوں جس پر مجھے فخر محصوص ہوتا ہے تاہم اسن کا خواب تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ بوللنگ کروں اور جاوید میانداد کے ساتھ بیٹنگ کروں۔ یہ دوں کھلاڑی ماضی کے عظیم کھلاڑی تھے ان کا انتخاب کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعے مداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باؤلرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔


39 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube