24newspk
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992کے ہیرو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992کے ہیرو انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا،انضمام الحق نجی ہسپتال میں زیر علاج.ماہر امراض دل پروفیسر زبیر اکرم نے انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کی ،انضمام الحق کی اب طعبیت بہتر ہے. انضمام الحق کے اسٹنٹ ڈالا گیا ہے
انضمام الحق 19992 ولڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے حصہ تھے اور ان کو ہیرو کہا جاتا ہے ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی. انضمام الحق 2004 سے 2007 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں انہوں نے ورلڈ کپ 2007 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی. انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے ہیں ان کے علاوہ وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں.