24newspk
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لیے کس کا نام سامنےآیا ہے؟جانئیے

لاہور(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب کرنا ہے ایسے میں سابق کرکٹر محمد یوسف کا نام آیا ہے ۔سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف کا نام آنے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔کھیلوں کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور محمد یوسف کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں ؟ کیوں کہ محمدیوسف مصباح الحق کے سلو کھیلنے پر کئی مرتبہ ٹی وی پر آکر تنقید کرتے رہے ہیں اور دونوں کے درمیان کئی دفعہ اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔
مصباح الحق کے پاس چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے دونوں عہدے تھے لیکن انہوں نے پچھلے مہینے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا اور بطور ہیڈ کوچ قومی ٹیم کام جاری رکھا ہوا ہے۔نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے اسپورٹس اینکر شعیب جٹ نے سماجی رابوں کی ویب سائٹ پر پر ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ چیف سلیکٹر کے عہدے کے لئے محمد یوسف کا نام سامنے آیا ہے اور پی سی بی نے ان سے رابطے شروع کر دیے ہیں ۔