24newspk
پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر شاہد خان آفریدی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کردیا

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرس گیل، ڈیرن سیمی، رائلی روسو، پریرا اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں جنہوں نے پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ، میرا دل اُن کے لیے پیار سے بھرپور ہے کہ اُنہوں نے پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔
ہم سب کرکٹرز کے طور پر یکجا ہیں اور اس عظیم کھیل کو ری پریزینٹ کرتے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے اُسی طرح پاکستان کو بھی کرکٹ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا تاریخی دورہ پاکستان منسوخی کے بعد دنیاۓ کرکٹ میں ہلچل سی مچ چکی ہے۔ ہر طرف سے پاکستان کے حق میں پیغام آرہے ہیں۔پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ شائقین کرکٹ غمگین ضرور ہیں لیکن وہ پُر عزم ہیں کہ آئندہ ماہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی۔
آپ کو واضح کر دیں کہ نیوزی لینڈ 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے آئی تھی انہوں نے پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے پہلا ون ڈے میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے دورہ ملتوی کر دیا۔