24newspk
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست

ہیملٹن( کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست کا سامنا ،نیوزی لینڈ نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی
تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیط نے 57 گیندوں پر 99 رنز کی ناٹ آؤٹ عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ محمد رضوان نے 22 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔
نیوزی لینڈ نے 164 رنز کا حدف 19.2 میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سےٹم سیفرٹ نے 84 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ کین ولیمزن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی مارٹن گپٹل نے 21 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے صرف فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی ان کے علاوہ کوئی بھی باؤلر وکٹ لینے میں ناکام رہا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے،تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹم ساؤتھی کو بہترین باؤلنگ کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔