24newspk
پاکستان کو کلین سویپ کرنے کے بعد ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی نیوزی لینڈ کو اہم کامیابی مل گئی
Updated: Feb 3, 2021

کرائسٹ چرچ (کرکٹ نیوز پی کے)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 176 رنز اور ایک اننگز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر دی۔نیوزی لینڈ نےپاکستان کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن کر لی ہے۔نیوزی لینڈ پہلی پوزیشن کے ساتھ پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔ انہوں نے سیریز میں کامیابی کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے اہم پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔
آج (6 جنوری) تک کی ریٹنگ کے مطابق ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے ٹیبل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 420 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ پوائنٹس میں کیوی ٹیم سب سے آگے ہے تاہم اس کے فائنل میں پہنچنے کے 70 فیصد چانسز ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے اس کے فائنل کھیلنے کے چانسز 76.7 ہیں ۔دوسرے نمبر پر ہے بھارت جس کے فائنل کھیلنے کے چانسز 72.2 ہیں ۔نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہیں ان کے فائنل کھیلنے کا چانسز 70 فیصد ہیں ۔پاکستان کی ٹیم چھٹے نمبر ہے ان کے چانسز 30 فیصد ہیں ۔