top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کیا ہے؟بھارتی شائق کے سوال پر آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین کا منہ توڑ جواب


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) کشمیر پریمئر لیگ کا آغاز ہو چکا ہے اور کامیابی سے ہو رہا ہے اور لوگوں میں بہت مقبول ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں ،بھارت نے بہت کوشش کی کہ کشمیر پریمئر لیگ کو ناکام کیا جائے اس کے لئے بھارت نے غیر ملکی کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالا کہ اگر وہ کے پی ایل میں شرکت کریں گے تو وہ بھارت میں داخل نہیں ہو سکتے اور کسی بھی ایونٹ میں ان کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی لیکن اس کے باجود غیر ملکی کھلاڑی ہرشل گبز جن کو بھارت کی طرف سے دھمکایا گیا تھا وہ بھارتی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر وہ کے پی ایل کھیلنے آگئے ہیں ۔

آسٹریلوی کامیڈین ڈینس فریڈمین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیے جانے پر بھارتی کرکٹ شائق اچھل پڑا، اس بھارتی صارف کے سوال پر ڈینس نے ایسا جواب دیا کہ اسے کوئی جواب نہ بن پڑا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کامیڈین ڈینس فریڈمین اکثر اوقات اپنے ٹویٹر ہینڈل کا نام بدل کر مختلف تحاریک کا حصہ بنتے رہتے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں اپنا نام ڈینس کے پی ایل رکھا ہوا ہے۔

ڈینس فریڈمین نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’کشمیر پریمیئر لیگ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی کرکٹر جو آئی پی ایل کھیلا ہو وہ کسی پاکستانی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکے گا‘‘۔

اس ٹویٹ کے جواب میں ایک سری لنکن صحافی نے بھی بھارتی کرکٹ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ’آئی پی ایل چیز کیا ہے؟‘۔

اس کے جواب میں ڈینس فریڈمین نے ایسا جواب دیا کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور ان سے کوئی جواب نہ بن پڑا۔ فریڈمین نے کہا کہ ’’یہ وہ ملک ہے جس نے پہلے بھارتی طیارہ مگ 21 گرایا اور پھر اس کے پائلٹ ابھی نندن کو فنٹاسٹک چائے پلانے کے بعد واپس گھر بھیج دیا‘‘۔



39 views0 comments
bottom of page