24newspk
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر کیوں چلے گئے تھے اور اس وقت کہاں ہیں؟

کرکٹ نیوز پی کے (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اگلینڈ میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز جس میں تین ٹیسٹ تین اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گئے۔انگلش کرکٹ ٹیم نے مایہ ناز کھلاڑٰ آلراؤنڈر بین سٹوکس پاکستان انگلینڈ سیریز ادھوری چھوڑ چلے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور آلراؤنڈر بین سٹوکس نیوزی لینڈ چلے گئے تھے کیوں کہ ان والد کو برین کینسر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اپنا وقت اپنے والد کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے۔
سوشل میڈیا پر بین سٹوکس نے کرائسٹ چرچ میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں باؤلنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں ،انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے اپنی کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔کرائسٹ چرچ وہ گراؤنڈ ہے جہاں سے بین سٹوکس نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اس لئے کرائسٹ چرچ گراؤنڈ بین سٹوکس کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
بین سٹوکس نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 4428 رنز بنائے اور ان کے رنز بنانے کی اوسط 37.84 ہے ۔ٹیسٹ کیریئر میں 10سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں ہیں ۔ون ڈے میں انہوں نے 95 میچ کھیل کر 2682 رنز بنائے ہیں اور ان کی ون ڈے کی رنز بنانے کی اوسط 40.63 ہے ۔انہوں نے ون ڈے مین تین سنچریاں 20 نصف سنچریاں بھی سکور کیں ۔ٹی 20 میں 26 میچ کھیل کر 305 رنز بنائے اور اوسط 17.94 ہے ٹی 20 میں ابھی کوئی نصف سنچری بھی اسکور نہیں کی۔باؤلنگ کی بات کریں تو انہوں نے ٹیسٹ میں 158 وکٹیں ون ڈے میں 70 وکٹیں اور ٹی 20 میں 14 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔