24newspk
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر جاوید میاں داد آگ بگولہ ہو گئے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے ل پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نا تجرباکاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ 277 رنز کا ٹارگٹ بہت بڑا ہوتا خاص طور پر آپ چوتھی اننگز میں نہیں بنا سکتے پاکستان اگر شروع میں ہی اسپنرز کو بولنگ کے لے آتے تو میچ جیت سکتے تھے ،ماضی میں اسی گراؤنڈ پر ہم نے اسپنرز کی مدد سے کئی میچز جیتے ہیں ۔
جاویدن میانداد نے کوچنگ اسٹاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ٹیم کے ساتھ ایسے لوگ لگا دیے ہیں جن کو ہاتھ میں کاپی پینسل پکڑنے کا شوق ہے اگر وہ کاپی پینسل کی جگہ کھلاڑیوں کو وہ بتائیں جو وہ خود دیکھتے ہیں ۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اگر کاپی پینسل ہی پکڑنی ہے تو جا کر اسکول میں پڑھیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکاتان کرکٹ ٹیم ساؤتھمپٹن پہنچ گئی ہے جہاں وہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹرینگ میں بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 اگست کو کھیلا جائے گا۔