• 24newspk

پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ،پہلے میچ کے ہیرو دوسرے میچ میں زیرو


گال(24نیوز پی کے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ گال میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی۔پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو دوسرے ٹیسٹ میچ میں زیرو ہو گئے،بابر اعظم سمیت ٹاپ کھلاڑی بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے۔سر ی لنکا کی طرف سے چندی مل نے 80 رنز بنائے ان کے علاوہ نروشن ڈکوالا 51اورفرنینڈو 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے دو اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔


پاکستان نےدوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک پہلی اننگز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔پاکستا ن کی طرف سے سلمان آغا 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔باقی کھلاڑیوں میں امام الحق 32 جبکہ فواد عالم اور بابر اعظم 24,24 رنز بنا سکے۔پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق دوسرے ٹیسٹ میچ میں زیرو پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 16 رنز بنا سکے۔پاکستان کی تیسرے دن بیٹنگ جاری ہے ۔تھوڑی دیر پہلے تک پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر228 رنز بنائے ہیں۔




Galle (24News PK) The second Test match between Pakistan and Sri Lanka is being played in Galle. Pakistan's batting line flopped. The heroes of the first Test match became zero in the second Test match, the top players including Babar Azam scored big. Failed to do.


According to the details, in the second test match between Pakistan and Sri Lanka, Sri Lanka won the toss and decided to bat first. Sri Lanka scored 378 runs in the first innings. Chandimal scored 80 runs for Sri Lanka. Apart from this, Naroshan Dakwala was prominent with 51 runs and Fernando 50 runs. Naseem Shah and Yasir Shah took three wickets each while Muhammad Nawaz took two wickets and Nouman Ali took one wicket.

Pakistan scored 191 runs at the loss of 7 players in the first innings by the end of the second day of the second test match. Salman Agha was prominent from Pakistan with 62 runs. Among the rest of the players, Imam-ul-Haq 32 while Fawad Alam and Babar Azam 24. Scored 24 runs. Abdullah Shafiq, the hero of the first test match, got out for zero in the second test match. Captain Babar Azam also scored 16 runs in the first innings of the second test match. Pakistan's batting continues on the third day. Until recently, Pakistan has scored 228 runs for the loss of 8 wickets.

28 views0 comments