top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ ۔۔۔پاکستان نے انگلینڈ کو عبرت ناک شکست دی تھی،دیکھیے دلچسپ میچ


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہمیشہ سے باؤلنگ طاقت رہی ہے اور باؤلنگ کی وجہ پاکستان نے وہ وہ میچ جیتے جو ناممکن تھے۔آج ہم اآپ کو ایک ایسے میچ کے بارے میں بتائیں گے جس میں آپ دیکھیں گے کس طرح پاکستان نے کم اسکور کو ڈفینڈ کیا اور اپنی تباہ کن باؤلنگ سے پاکستان نے میچ جیتا۔2005 میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان میں پہلے ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی۔


پاکستان کے کپتان انضما م الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ 74 اور کپتان انضمام الحق نے

53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 418 رنز کر آؤٹ ہو گئی ۔پاکستان کی طرف سے شبیر احمد نے 4 جبکہ شعیب اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے ان کے کپتان ٹریسکوتھک نے 193 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی انہیں شبیر احمد نے آؤٹ کیا۔ان کے این بیل نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں 341 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ نے 122 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں اسکورر رہے۔ان کے علاوہ کپتان انضمام الحق نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی طرف سے فلنٹوف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اگلینڈ کو جیتنے کے لئے 191 رنز کا حدف ملا جو ٹیسٹ میچ میں آسان حدف سمجھا جاتا ہے انگلینڈ کو یقین تھا کہ ہم میچ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن

پاکستان کی باؤلنگ جو پاکستان کا بڑا ہتھیار رہا ہے۔پاکستانےزیادہ میچ باؤلنگ کی وجہ سے جیتے۔اس میچ میں بھی پاکستان کے باؤلرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو 175 رنز پر آؤٹ کر دیا ۔

انگلینڈ کو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ ہم میچ ہار گئے ہیں ،پاکستان کی طرف سے دانش کنیریا نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ان کے علادہ شعیب اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔سلمان بٹ کو عمدہ پرفارمنس پر

میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔


29 views0 comments
bottom of page